حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جماہی نہیں آئی
اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جماہی کبھی نہیں آئی کیونکہ اللہ رب العزت نے حضور علیہ السلام کو تمام عیوب سے پاک فرمایا۔اور جماہی شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور اللہ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو شیطان کی رسائی سے پاک پیدا فرمایا۔ ی زید بن الاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کو کبھی جماہی نہیں آئی۔ ا بن ابی شیبہ رحمت اللہ تعالی علیہ نے حضرت مسلمہ بن عبد الملک بن مروان رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے کبھی جماہی نہیں لی۔ (خصائص کبری جلد اول مترجم ص 139: ممتاز اکیڈمی لاہور) حضور علیہ السلام کو جما ہی کیوں نہیں آئی اس بارے میں علامہ صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ ایک حدیث نقل کرتے ہیں رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: اﷲ تعالیٰ کو چھینک پسند ہے اور جماہی ناپسند ہے۔ اور جماہی شیطان کی طرف سے ہے، جب کسی کو جماہی آئے تو جہاں تک ہوسکے، اُسے دفع کرے کیونکہ جب جماہی لیتا ہے تو شیطان ہنستا ہے۔ یعنی خوش ہوتا ہے کیونکہ یہ کسل اور غفلت کی دلیل ہے، ایسی چیز کو شیطان پسند کرتا ہے۔ (بہار شریعت جلد سوم ص 477: المکتبۃ المدینہ)...