حضرت سید سالار مسعود غازی
حضرت سیدنا سالار مسعود غازی علیہ الرحمۃ والرضوان (ولادت سے شہادت تک) {ازقلم : نفیس احمد رضوی مصباحی بہرائچ شریف} ولادت : 405 ھ بمقام : اجمیر شریف شہادت : 424 ھ بمقام : بہرائچ شریف کل عمر : تقریبا 19/ سال اسم گرامی: سالار مسعود القاب : سلطان الشہدافی الہند،غازی سرکار، والد کا نام: حضرت سالار ساہو والدہ کانام: بی بی سترمعلّٰی س سلسلہ نسب: آپ کاسلسلہ نسب بارہویں پشت میں مولٰی علی شیر خدا رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جاملتا ہے اسی لئے آپ کو علوی سادات میں سے جانا جاتاہے۔آپ سلطان محمود غزنوی کے حقیقی بھانجے ہیں ولادت باسعادت آپ کی ولادت باسعادت: 21/رجب المرجب 405/ھ کو بوقت صبح صادق اجمیر شریف میں ہوئی اس وقت آپ کے والد ماجد حضرت سالار ساہو سلطان محمود غزنوی علیہ الرحمہ کی طرف سے اجمیر کے گورنر مقرر تھے (یہ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ہندوستان آمدسے181/برس پہلے کا زمانہ ہے) آپ کے والد سالار ساہو نے فرزندکی خوشی میں تین شبانہ روز جشن کا اہتمام فرمایا،تمام شہر اجمیرکو مزین و آراستہ...