حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عقل مبارک

 اللہ رب العزت نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا اور ان میں بھی اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ افضل اور اعلی بنایا ہم اہل سنت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ رب العزت کے بعد سب سے بڑا مرتبہ ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے حضور علیہ السلام ہمارے لیے سراپا رحمت بن کے تشریف لائیں اور حضور علیہ السلام کی عظمت و رفعت اتنی بلند و بالا ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ عبدالمصطفی اعظمی علیہ الرحمہ اپنی کتاب سیرت مصطفی میں شفا شریف کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ تمام انسانوں کی عقلوں کا اگر حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی عقل شریف سے موازنہ کیا جائے تو تمام انسانوں کی عقلوں کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی عقل شریف سے وہی نسبت ہوگی جو ایک ریت کے ذرے کو تمام دنیا کے ریگستانوں سے نسبت ہے۔

تو جو حضور کے عقل کی بات کریں تو آپ اس کے عقل کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

انعام خان ثمر قادری مرکزی 

( بہرائچ شریف یو پی)

6/ ربیع الثانی 1446

10/ اکٹوبر 2024

تبصرے