منبت در شان خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ

6 نظم

تمنا ہے دل میں مرے میرے خواجہ

میں دیکھو ترا بھی نگر میرے خواجہ 


  مگر کیا کروں میں وسائل نہیں ہیں 

عطا کر وسائل مجھے میرے خواجہ


وسائل ملنگے اجازت جو ہوگی

عطا کر اجازت مجھے میرے خواجہ 


ترا در غریبوں کا تو  ہے ٹھکانا 

مجھے اپنے در پے بلا میرے خواجہ 


وسیلے سے تیرے کیا جب دعا میں

 اجابت کو پہنچی دعا میرے خواجہ 


ثمر کے قلم کو عطا کر وہ قوت 

یہ لکھتا رہے بس تجھے میرے خواجہ 

محمد انعام خان ثمر قادری بہرائچی  

تبصرے