منقبت سید سالار مسعود غازی (بہرائچ شریف یوپی)
بارہویں نظم
یہاں پر ہے حکومت سیدِ مسعود غازی کی
ابھی تک ہے قیادت سیدِ مسعود غازی کی
معینُ الدّین اجمیری بنے ہیں ہند کے راجہ
رہی ہے بادشاہت سیدِ مسعود غازی کی
خدا نے ہے بہت سے اولیاں کو یہ شرَف بخشا
ہوئی حاصل قیادت سیدِ مسعود غازی کی
ولادت سے قبَل ان کی بشارت دی گئی سب کو
خضَر نے دی بشارت سیدِ مسعود غازی کی
ثمر تو ناز کر خود پر بڑا ہے مرتبہ تیرا
تجھے حاصل ہے نسبت سیدِ مسعود غازی کی
محمد انعام خان ثمر قادری بہرائچی
07/02/2023
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں