کروں دید میں بھی تری میرے مرشد
11 نظم
کروں دید میں بھی تری میرے مرشد
مرا ہے وظیفہ یہی میرے مرشد
چمک اب اٹھے تو مقدر مرا بھی
زیارت کروں میں تری میرے مرشد
ترا ہے کرم عام سب پر برابر
مجھے بھی عطا ہے ملی میرے مرشد
رہے فیض جاری ترا ہم پہ ہر دم
بصدق ولادت تری میرے مرشد
تری ہی عطا ہے اسے جو ملا ہے
ثمر پر عطا ہے تری میرے مرشد
محمد انعام خان ثمر قادری
بموقع یوم ولادت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری رحمۃ اللہ علیہ
2/2/2023
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں