منقبت در شان صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین

نظم  16

نبی کے ہر صحابی سے خدا راضی ہے تم سن لو 

اگر ان سے جلو گے نار میں جاؤ گے تم سن لو


نبی نے کہہ دیا ہے جب ہدایت کے ستارے ہیں 

صحابی سے جدا ہو کر کہاں جاؤ گے تم سن لو 


برا کہنا نہیں ہے اب کسی میرے صحابی کو

نبی نے لا تسُبُّوا کہہ دیا ہے اس کو تم سن لو


یہ علما نے کہا ہے کہ وہ کتا ہے جہنم کا

ہے جس کے دل میں بھی بغض صحابی اس کو تم سن لو


جہاں میں اب کسی کا بھی ثمر تجھ کو نہیں ہے ڈر

ترے حامی صحابی ہیں جہاں والوں یہ تم سن لو

(محمد انعام خان ثمر قادری بہرائچی )

تبصرے