مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام

 *🌹تضمینِ سلامِ حضوراعلیٰحضرت🌹*

مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️


 مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام

شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام


درد دل نام لینے سے ہوتا ہے کم

اس لئے نام آقا لیتے ہیں ہم

جھوم کر لکھ رہا ہے رضا کا قلم

شہر یار ارم تاجدار حرم 

نو بہار شفاعت پہ لاکھوں سلام



جلوہ گر ہو گیا ہے حلیمہ کا چاند 

اب تو جچتا نہیں یہ دنیا کا چاند

فیض پاتا یہی ہے زلیخا کا چاند

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند

اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام



وہ حسن اور حسین کے نانا رسول کتنے پاکیزہ ان کے قدموں کے دھول

مرحبا مرحبا وہ ہے آل رسول

کتنے مہکے ہوئے ہیں مدینے کے پھول 

کربلا تیری قسمت پہ لاکھوں سلام



غوث اعظم نے مُردے کو زندہ کیا

ایک عجوبہ زمانے کو دکھلا دیا

آج بھی لوگ کہتے ہیں صد مرحبا

غوث اعظم امام التقیٰ والنقیٰ

جلوئہ شان قدرت پہ لاکھوں سلام



ہم نے سمجھا نہ تھا آپ کا مرتبہ

اک ولی نے ہم کو یہ سمجھا دیا

سرمائہ عشق آنکھوں میں پہنا دیا

ڈال دی قلب میں عظمت مصطفیٰ

سیدی اعلیٰ حضرت پہ لاکھوں سلام



نفسی نفسی کا ہوگا قیامت میں شور

جب کسی کا کسی پر چلےگا نہ زور

ہاتھ میں ہوگی ان کی شفاعت کی ڈور

کاش محشر میں جب ان کی آمد ہو اور

بھیجے سب ان کی شوکت پہ لاکھوں سلام



جب میں پہنچوں دیار حبیب خدا

مصطفیٰ ساتھ ہو اور احمد رضا

نعت خوانی کا ہو جب وہاں تذکرہ 

مجھ سے خدمت کے قدسی کہے ہا رضا

مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام


مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام

شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام


 *🌹پیشکش:-🌹* 

محمد سلیم اختر الہ آبادی

تبصرے