عرش حق ہے مسند رفعت رسول اللہ کی

 عرش حق ہے مسند رفعت رسول اللہ کی

دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ کی 


قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشم نور کے 

جلوہ فرما ہوگی جب طلعت رسول اللہ کی 


لَا وَرَبِّ اَلعَرش جس کو جو ملا ان سے ملا

بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی


وہ جہنم میں گیا جو ان سے مستغنی ہوا

ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی 


سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک

اندھے نجدی دیکھ لے قدرت رسول اللہ کی 


تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب وہابی دور ہو

ہم رسول اللہ کے جنت رسول اللہ کی 


اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور 

نجم ہے اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی 


خاک ہو کر عشق میں آرام سے سونا ملا

جان کی اکسیر ہے الفت رسول اللہ کی 


اے رضا خود صاحب قرآں ہے مدّاحِ حضور

تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ کی 


طالب دعا محمد انعام خان قادری

تبصرے