خدا نے اس قدر اونچا کیا پایا محمد کا

 خدا نے اس قدر اونچا کیا پایہ محمد کا 

نہ پہچانا کسی نے آج تک رتبہ محمد کا


بحکم حق اترتے ہیں فرشتے خاص رحمت کے

کیا کرتے ہیں جب اہل سنن چرچا محمد کا


تعجب کیا اگر انساں گزارے عمر مدحت میں 

ثنا خواں ہے دو عالم میں ہر اک ذرہ محمد کا


سیہ کاروں کی گنتی کہ درگاہ الٰہی میں 

وسیلہ ڈھونڈتے ہیں حضرت موسی محمد کا


شہنشاہ مدینہ بادشاہ ہفت کشور ہے

ہوا اللہ کی ہر شے پہ ہے قبضہ محمد کا


تصدق ایسی رفعت پر کہ برسوں قبل دنیا میں 

سناتے آئے مژدہ حضرت عیسٰی محمد کا 


جمیل قادری ایسی سنا رنگیں غزل کوئی 

کہ بیحد ہو یہاں ہر ایک مستانہ محمد کا 


طالب دعا محمد انعام خان قادری

تبصرے