بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا

 بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا

ہے یارِ غار محبوب خدا صدیق اکبر کا


الٰہی رحم فرما خادم صدیق اکبر ہوں 

تری رحمت کے صدقے واسطہ صدیق اکبر کا


رُسُل اور انبیاء کے بعد جو افضل ہو عالم سے

یہ عالم میں ہے کس کا مرتبہ صدیق اکبر کا


گدا صدیق اکبر کا خدا سے فضل پاتا ہے

خدا کے فضل سے میں ہوں گدا صدیق اکبر کا


ہوئے فاروق و عثمان و علی جب داخلِ بیعت

بنا فخر سَلاسِل سلسلہ صدیق اکبر کا 


مقام خواب راحت چین سے آرام کرنے کو

بنا پہلوئے محبوب خدا صدیق اکبر کا


لٹایا راہ حق گھر کئی بار اس محبت سے 

کہ لٹ لٹ کر حسن گھر بن گیا صدیق اکبر کا


طالب دعا محمد انعام خان قادری

تبصرے