تیرا نام خواجہ معین الدین

 تیرا نام خواجہْ معین الدین

 تُو رسول پاکﷺ کی آل ہے

تیری شان خواجہْ خواجگان

 تجھے بیکسوں کا خیال ہے 🌿


میرا بگڑا وقت سنوار دو

 میرے خواجہْ اب تو نواز دو

تیری اک نگاہ کی بات ہے

میری_زندگی کا سوال ہے 🌿


میں گدائے خواجہّ چشت ہوں 

مجھے اس گدائی پہ ناز ہے

میرا ناز خواجہْ پہ کیوں نہ ہو 

میرا خواجہْ بندہ نواز ہے 🌿


میرا خواجہْ عطائے رسولﷺ ہے 

وہ بہار چشت کا پھول ہے

وہ بہار گلشن فاطمہ 

چمن علی کا نہال ہے 🌿


یہاں بھیک ملتی ہے بے گماں

یہ بڑے سخی کا ہے آستان

یہاں سب کی بھرتی ہے جھولیاں 

یہ درِ غریب نواز ہے 🌿


طالب دعا محمد انعام خان قادری



تبصرے