شاہ جلوہ نما ہو گیا
شاہ جلوہ نما ہو گیار
نگ عالم کا بالکل نیا ہو گیا
منتخب آپ کی ذات والا ہوئی
نام پاک آپ کا مصطفےٰ ہو گیا
مل گیا تجھ سے اللہ کا راستہ
حق سے ملنے کا تو واسطہ ہو گیا
لامکاں میں بلایا خدا نے تجھے
عرش و کرسی سے بھی تو ورا ہو گیا
ایسی نافذ تمہاری حکومت ہوئی
تم نے جس وقت جو کچھ کہا ہو گیا
مہ دوپارہ ہوا سورج الٹا پھرا
جب اشارا تمہارا ذرا ہو گیا
سیر کر جائیں آ کر جناب مسیح
شہر طیبہ بھی دور الشفا ہو گیا
ناز کر اے جمیل اپنی قسمت پہ تو
خاک نعلین احمد رضا ہو گیا
طالب دعا محمد انعام خان قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں